قبلہ اول میں آتش زدگی کی ناپاک جسارت - خیبر

قبلہ اول میں آتش زدگی کی ناپاک جسارت

05 اکتوبر 2018 15:51

قبلہ اول میں کسی آتش گیر غبارے کے پھینکے جانے کا پہلا ناپاک واقعہ نہیں۔ قابض صہیونی اس سے قبل بھی مسجد اقصیٰ کو شہید کرنے کے لیے اس طرح کے مکروہ حربے استعمال کرچکے ہیں۔

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، مقدس مقام کی روزانہ کی بنیاد پر بے حرمتی کے ساتھ ساتھ مسجد اقصیٰ کو شہید کرنے کی سازشیں بھی جاری ہیں۔ ان تازہ سازشوں میں ایک نئی اور خطرناک سازش حال ہی میں دیکھی گئی جب یہودی شرپسندوں‌نے مسجد اقصیٰ کو آگ لگانے کے لیے آتش گیر گیسی غبارہ مسجد اقصیٰ کی طرف پھینکا۔ یہ غبارہ قبۃ الصخرہ سے پھینکا گیا مگر حرم قدسی کے محافظوں نے بر وقت کارروائی کرکے اس جسارت کو ناکام بنا دیا۔

قبلہ اول کو نقصان پہنچانے کا یہ پہلا اور انوکھا حربہ نہیں۔ اسرائیلی ریاست کی باقاعدہ سرکاری سرپرستی میں یہودی آباد کار مسجد اقصیٰ میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کے ساتھ ساتھ وہاں پر عبادت اور نماز کی ادائیگی کے لیے آنے والے فلسطینیوں کو تکلیف پہنچاتے، انہیں زدو کوب کرتےاور ان کے خلاف اشتعال انگیز حرکات کرتے ہیں۔
قبلہ اول میں کسی آتش گیر غبارے کے پھینکے جانے کا پہلا ناپاک واقعہ نہیں۔ قابض صہیونی اس سے قبل بھی مسجد اقصیٰ کو شہید کرنے کے لیے اس طرح کے مکروہ حربے استعمال کرچکے ہیں۔
۲۱ اگست ۱۹۶۹ٕء کو ایک آسٹریلوی نژاد یہودی شرپسند ڈینس مائیکل روھان نے مسجد اقصیٰ کے تاریخی “باب الغوانمہ” میں آگ لگائی جس کے نتیجے میں مسجد کا ایک بڑا حصہ جل کر خاکستر ہوگیا۔ اس سے بھی قبل سنہ ۱۹۴۸ء سے قبلہ اول کو نقصان پہنچانے اور اسے نذرآتش کرنے سمیت کئی دوسرے حربے استعمال کیے جاتے رہے ہیں۔
سنہ ۱۹۶۹ء میں ‌یہودی شرپسند مائیکل روھان نے مسجد اقصیٰ کے جنوبی حصے سے آگ لگائی۔ آگ نے تیزی کے ساتھ مسجد کے ایک بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ مسجد کے قیمتی قالین، قرآن پاک، تاریخی اسلامی کتب، مسجد کے اثاثہ جات اور بہت سا دیگر قیمتی سامان جل کر راکھ ہوگیا۔
مسجد اقصیٰ میں آتش زدگی کے نتیجے میں صلاح الدین ایوبی کے دور میں تیار کردہ منبر بھی راکھ کا ڈھیر بنا دیا گیا۔ یہ منبر شام کے ادلب شہر میں تیار کیا گیا۔ سنہ ۱۱۸۷ء میں یہ منبر مسجد اقصیٰ ‌کی زینت بنا۔ کچھ عرصہ درمیان میں اسے دوبارہ شام لےجایا گیا اور سلطان نور الدین زنگی کے دور میں اسے پھر بیت المقدس منتقل کردیاگیا۔
مسجد اقصیٰ کے ڈائریکٹر عمر الکسوانی نے قبۃ الصخرۃ سے آتش گیر غبارہ پھینکے جانے کو انتہائی خطرناک اور ناقابل قبول اقدام قرار دیا۔ انہوں‌ نے کہا کہ قبلہ اول میں آتش گیر غبارہ پھینکنے کے پیچھے گہری سازش ہے جس کا مقصد قبلہ اول کو نقصان پہنچانے کے سوا اور کچھ نہیں ہوسکتا۔
ایک سوال کے جواب میں الکسوانی نے کہا کہ قبل اول کو آتش گیر غبارے سے جلانے کی کوشش کوئی معمولی واقعہ نہیں اور اسے ویسے ہی سن کر نظراندازنہیں کیا جاسکتا۔ فلسطینی قوم اور پوری مسلم امہ کو اس واقعے کو صہیونیوں کے ناپاک عزائم کے طور پر دیکھنا ہوگا۔
الشیخ عمر الکسوانی نے کہا کہ قبلہ اول کو نقصان پہنچانے اور القدس میں یہودیوں کی غنڈہ گردی کے بڑھتے واقعات میں امریکا اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی ذمہ دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب سے امریکا نے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دیا ہے تب سے یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ اور بیت المقدس میں موجود تمام مقدسات کو اپنی انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنا لیا ہے۔
انہوں‌نے کہا کہ یہودی آباد کار مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کرتے اور اسرائیلی حکام فلسطینی نمازیوں کو قبلہ اول سے بے دخل کرتےہیں۔ مسجد کے ملازمین پر عرصہ حیات تنگ کیا جاتا ہے اور یہودی شرپسندوں کو قبلہ اول میں داخل ہونےاور انتقامی کاروائیوں کے لیے کھلی چھٹی دی گئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد/گ/۱۰۰۰۳

  • facebook
  • googleplus
  • twitter
  • linkedin
لینک خبر : https://kheybar.net/?p=12797

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے