اسلامی تعاون تنظیم ’او آئی سی‘ نے قبلہ اول کے خلاف صہیونی ریاست کے انتقامی اقدامات اور یہودیوں کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حرم قدسی کے تاریخی، اسلامی اور قانونی اسٹیٹس کو برقرار رکھنے کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جائیں۔
خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ: مسجد اقصیٰ میں آتش زدگی کے سانحے کے ۴۹ سال پورے ہونے کی مناسبت سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ قبلہ اول کا دفاع پوری مسلمہ امہ کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد اقصیٰ پہلا قبلہ اور حرمین شریفین کے بعد تیسرا مقدس ترین مقام ہے۔
اسرائیل قبلہ اول کے بنیادی دینی، اخلاقی، قانونی اور تاریخی قوانین کی خلاف ورزیوں کا مرتکب ہو رہا ہے۔
او آئی سی نے قبلہ اول اور فلسطینی قوم کے حقوق کے دفاع کے عزم کا اعادہ کیا ہے اور کہا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم بیت المقدس شریف کے اسلامی اورعرب تشخص کے دفاع کے لیے اقدامات کریں گے۔
مرکز اطلاعات فلسطین
…………….
ختم شد/خ/۱۰۰۰۳