صہیونی ریاست کی فوج نے اس کاروائی کا مقصد حزب اللہ کی تمام سرنگوں کو نابود کرنا اور حزب اللہ کے ممکنہ حملوں سے مقبوضہ فلسطین کو تحفط فراہم کرنا بیان کیا ہے۔
خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، اسرائیلی اخبار جروزلم پوسٹ نے خبر دی ہے کہ صہیونی ریاست کی فوج نے منگل کی صبح کو لبنان کی سرحدوں پر کھلی جارحیت کرتے ہوئے “شمالی ڈھال” کے عنوان سے ایک فوجی کاروائی کا آغاز کیا ہے اور دعویٰ کیا کہ وہ اس علاقے میں موجود حزب اللہ کی سرنگوں کو نابود کرنا چاہتی ہے۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بتایا: سرنگوں کی کھودائی اسرائیلی سالمیت کے لیے ایک اہم خطرہ ہے۔
صہیونی ریاست کی فوج نے اس کاروائی کا مقصد حزب اللہ کی تمام سرنگوں کو نابود کرنا اور حزب اللہ کے ممکنہ حملوں سے مقبوضہ فلسطین کو تحفط فراہم کرنا بیان کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ختم شد/خ/۱۰۰۰۳