لندن میں سعودی سفارتخانے کے سامنے قدس احتجاجی مظاہرہ، حزب اللہ کا پرچم بلند، صہیونی حکام برہم+تصاویر - خیبر

لندن میں سعودی سفارتخانے کے سامنے قدس احتجاجی مظاہرہ، حزب اللہ کا پرچم بلند، صہیونی حکام برہم+تصاویر

11 جون 2018 15:38

برطانیہ میں ہر سال یوم القدس کی ریلیاں ماہ مبارک رمضان کے آخری اتوار کو نکالی جاتی ہیں گزشتہ روز یہ احتجاجی ریلیاں لندن میں سعودی سفارت خانے کے سامنے نکالی گئیں۔

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ: آئی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لندن میں یوم القدس کی احتجاجی ریلیاں گزشتہ روز اتوار کو سعودی سفارتخانے کے سامنے نکالی گئیں جن میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کر کے فلسطین کی حمایت کا اعلان کیا۔
مظاہرے میں شرکت کرنے والوں نے حزب اللہ لبنان کا پرچم بھی اٹھا رکھا تھا جبکہ پلے کارڈوں پر صہیونی ریاست کے خلاف نعرے درج تھے۔

برطانیہ کے قلب میں حزب اللہ کا پرچم بلند ہونے پر صہیونیوں کی برہمی
دوسری جانب صہیونی حکام نے برطانیہ کے قلب میں حزب اللہ کا پرچم بلند ہونے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
جروزالم پوسٹ نے لکھا ہے کہ برطانیہ کے دار الحکومت میں یوم القدس کی ریلیوں میں حزب اللہ لبنان کا پرچم بلند کئے جانے پر صہیونی حکام کو شدید غصہ آیا ہے۔
اس اخبار نے لکھا ہے کہ برطانیہ کے قلب میں حزب اللہ کا پرچم بلند ہونا لندن کے بلدیاتی قوانین کے خلاف ہے اس لیے کہ برطانیہ حزب اللہ کو دھشتگرد گروہ سمجھتا ہے نہ سیاسی گروہ۔
گزشتہ روز لندن میں کئے گئے احتجاجی مظاہرے میں ’’فلسطین آزاد ہو گا، ہم قدس میں بیٹھ کر چائے پئیں گے، غاصبانہ قبضہ ختم کیا جائے‘‘ وغیرہ نعرے لگائے گئے۔
سعودی عرب کے سفارتخانے کے سامنے یوم القدس کی ریلی نکالنے کا مقصد سعودیہ کے صہیونی ریاست سے بڑھتے تعلقات پر اعتراض تھا۔ سعودی عرب نے اسرائیل کے ساتھ خارجہ تعلقات بڑھا کر فلسطینیوں پر مزید مظالم ڈھانے کے لیے اسرائیل کو گرین سیگنل دے دیا۔
خیال رہے کہ یوم القدس کی آمد سے پہلے صہیونی وزیر اعظم نیتن یاہو نے یورپی ممالک کا دورہ کر کے برطانیہ، جرمنی اور دیگر ممالک سے قدس ریلیوں کو رکوانے کی کوشش کی تھی اور ان ممالک میں صہیونی لابیوں کی سرگرمیوں کو تیز کیا تھا اس کے باوجود برطانیہ سمیت کئی یورپی ممالک میں صہیونی ریاست کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔

https://www.farsnews.com/news/13970321000245

https://www.farsnews.com/news/13970321000727

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد/گ/ت/۴۰۳/ ۱۰۰۰۳

  • facebook
  • googleplus
  • twitter
  • linkedin
لینک خبر : https://kheybar.net/?p=5515

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے