لیبرمین: شام کا ایس 300 سسٹم تباہ کریں گے/ اسرائیل نے غلطی کی تو اس کا انجام المناک ہوگا : روس کا انتباہ - خیبر

لیبرمین: شام کا ایس ۳۰۰ سسٹم تباہ کریں گے/ اسرائیل نے غلطی کی تو اس کا انجام المناک ہوگا : روس کا انتباہ

۰۵ اردیبهشت ۱۳۹۷ ۱۲:۴۶
لیبرمین: شام کا ایس 300 سسٹم تباہ کریں گے/ اسرائیل نے غلطی کی تو اس کا انجام المناک ہوگا : روس کا انتباہ

یہودی ریاست کے وزیر جنگ نے کہا ہے کہ اگر شام میں روس کی طرف سے شام کو بھجوائے جانے والے طیارہ و میزائل شکن پروگرام ایس ۳۰۰ کو اسرائیل کے خلاف استعمال کیا گیا تو اسرائیل اسے تباہ کرے گا۔

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ: یہودی ریاست کے وزیر جنگ ایویگدور لیبرمین کا دعوی ہے کہ اگر روسی ساختہ ایس ۳۰۰ طیارہ و میزائل شکن سسٹم نے اس ریاست کے طیاروں کے خلاف کوئی قدم اٹھایا تو ان کی ریاست اسے تباہ کردے گی۔

ادھر روس نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے روس کے بھجوائے ہوئے ایس ۳۰۰ سسٹم کے خلاف کوئی اقدام کیا تو اس کا انجام بہت المناک اور تباہ کن ہوگا۔

لیبرمین نے ادیعوت آحارونوت نامی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر شام نے مذکورہ دفاعی سسٹم کو صہیونی طیاروں کے خلاف استعمال کیا تو اسرائیل نہایت سخت جواب دے گا۔

یاد رہے کہ روس نے حال ہی میں کہا ہے کہ چونکہ مغربیوں نے روس کے انتباہ کو نظرانداز کرکے شام پر میزائل حملہ کیا ہے لہذا ایس ۳۰۰ فاواریت اینٹی ایئرکرافٹ و اینٹی میزائل سسٹم کی شام کو فروخت میں اب کوئی رکاوٹ نہيں رہی ہے اور یہ سسٹم بہت جلد شام کے حوالے کرکے فعال کیا جائے گا۔

منبع: http://fa.alalam.ir/news/3518316/

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد/خ/ب/۲۰۳/ ۱۰۰۰۱

  • facebook
  • googleplus
  • twitter
  • linkedin
لینک خبر : https://kheybar.net/?p=1656

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے