محمد بن سلمان نے دیا ٹرمپ کی بدزبانیوں کا جواب - خیبر

محمد بن سلمان نے دیا ٹرمپ کی بدزبانیوں کا جواب

06 اکتوبر 2018 17:04

بن سلمان نے البتہ امریکی صدر کی بےحرمتیوں کا جواب دیتے ہوئے کہا: سعودی عرب ۱۷۴۴ میں معرض وجود میں آیا ہے اور ہم امریکہ سے ۳۰ سال پرانے ہیں۔

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، سعودی ولیعہد ایم بی ایس نے ٹرمپ کی مسلسل توہین کے جواب میں کہا ہے کہ: ہم نے اوپک کے رکن ممالک اور اوپک سے باہر کے ممالک کے تعاون سے امریکی مطالبے کو پورا کرتے ہوئے ایرانی تیل کی عدم درآمد سے حاصل ہونے والی کمی کو پورا کردیا ہے! / بن سلمان نے کہا: ہمارے دوست ہمارے بارے میں اچھی اور بری باتیں زبان پر لایا کرتے ہیں؛
ایم بی ایس نے بلومبرگ کی خبررساں ویب گاہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ پورا پورا تعاون کررہے ہیں۔
انھوں نے البتہ امریکی صدر کی بےحرمتیوں کا جواب دیتے ہوئے کہا: سعودی عرب ۱۷۴۴ میں معرض وجود میں آیا ہے اور ہم امریکہ سے ۳۰ سال پرانے ہیں۔
نامہ نگار پوچھتا ہے: کیا آپ کے لئے یہ بات کوئی اہمیت نہيں رکھتی کہ ٹرمپ نے کس قسم کے توہین آمیز الفاظ آپ اور آپ کے والد کے بارے میں کہے ہیں؟
ایم بی ایس نے کہا: یہ بات قبول کرنے کی ہی کہ “دوست لوگ” ہمارے بارے میں اچھی اور بری باتیں زبان پر لایا کرتے ہیں؛ ایسا نہیں ہوسکتا کہ کوئی دوست آپ کے بارے میں ۱۰۰ فیصد اچھی باتیں کہہ دے، یہ باتیں تو خاندانوں کے اندر بھی ہوتی ہیں، ہمیشہ غلط فہمیاں موجود رہتی ہیں اور ہم بھی ٹرمپ کے ان خیالات کو اسی تناظر میں دیکھتے ہیں!!! ہم امریکہ سے اسلحہ خریدتے ہیں اور ہمیں اس کی قیمت ادا کرنا پڑے گی۔
https://fa.alalam.ir/news/3817586

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد/خ/۱۰۰۰۱

  • facebook
  • googleplus
  • twitter
  • linkedin
لینک خبر : https://kheybar.net/?p=12844

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے