مزاحمتی محاذ کے راکٹ سے جب صہیونی فوج کی بس منہدم ہو جاتی ہے+ویڈیو کلیپ - خیبر

مزاحمتی محاذ کے راکٹ سے جب صہیونی فوج کی بس منہدم ہو جاتی ہے+ویڈیو کلیپ

13 نومبر 2018 10:08

غزہ کی پٹی کی جانب سے صہیونی فوج کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے حماس نے دسیوں راکٹ مقبوضہ علاقوں پر فائر کر دئے جس کے نتیجے میں صہیونی فوج کی ایک بس بھی دیکھتے دیکھتے منہدم ہو گئی۔

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، حماس نے ایک ویڈیو کلیپ جاری کیا ہے جس میں مزاحمتی محاذ کی جانب سے فائر کئے گئے راکٹ کے نتیجے میں صہیونی فوج کی ایک بس کو منہدم ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
فلسطین کے علاقے خان یونس میں پیر اور منگل کی درمیانی شب کو صہیونی فوج کی جانب سے حماس کے کمانڈر پر کئے گئے دھشتگردانہ حملے کے بعد غزہ کی پٹی میں حالات انتہائی کشیدہ ہو گئے اور اسلامی تحریک تنظیم حماس نے صہیونیوں کا مستحکم جواب دیتے ہوئے اسرائیل پر تقریبا دو سو سے زیادہ راکٹ داغ دئے ہیں۔
اسی اثنا حماس کی طرف سے فائر کئے گئے راکٹ حملے میں صہیونی فوج کی ایک بس بھی منہدم ہو گئی ہے جس میں اسرائیلی فوج سوار تھی۔ تاہم اسرائیلی حکام نے اس حملے میں فوج کی ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی ہے۔ لیکن اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ اس بس میں ۴۶ فوجی سوار تھے جو حماس کے حملے کے نتیجے میں شدید زخمی ہوئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد/خ/۱۰۰۰۳

  • facebook
  • googleplus
  • twitter
  • linkedin
لینک خبر : https://kheybar.net/?p=14713

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے