مسجد الاقصیٰ شدید خطرات سے دوچار، بنیادوں تلے کھدائی کی تصاویر شائع - خیبر

مسجد الاقصیٰ شدید خطرات سے دوچار، بنیادوں تلے کھدائی کی تصاویر شائع

11 اکتوبر 2018 12:44

الیشخ کمال الخطیب کاکہنا ہے کہ یہ تصاویر مسجد اقصیٰ کے مرکزی ہال کے نیچے اور دیوار براق کی بنیادوں کے نیچے کے ڈھانچوں کی ہیں اور اس حساس مقام کی تصاویر ۱۶۷۰ سال کے بعد سامنے آئی ہیں۔

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، صہیونی ریاست مسلمانوں کے تیسرے مقدس ترین مقام کو عملی طور پر نقصان پہنچانے اور اس کی بنیادوں کو کھوکھلا کرنے کے لیے مسجد الاقصیٰ کے نیچے سے مسلسل کھدائی کر رہی ہے۔ صہیونی ریاست کے سازشی منصوبے کی ایک تازہ جھلک سنہ ۱۹۴۸ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں سرگرم اسلامی تحریک کے نائب امیر الشیخ کمال الخطیب کی جانب سے پیش کی گئی ہے۔
انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ “فیس بک” پر مسجد اقصیٰ‌ کی بنیادوں کے نیچے کی جانے والی کھدائیوں اور زیر زمین بنائے گئے ڈھانچوں کی تصاویر شائع کی ہیں۔

الشیخ کمال الخطیب کا کہنا ہے کہ انہیں یہ تصاویر ایک صہیونی انجینیر کی طرف سے اپنے ساتھیوں کو بھیجی گئیں جہاں سے وہ بعض فلسطینیوں کے ہاتھ لگیں، ایک فلسطینی انجینیر کو ملنے والی یہ تصاویر اس بات کی عکاسی کرتی ہیں کہ قبلہ اول کتنے خطرات سے دوچار ہے۔

الیشخ کمال الخطیب کاکہنا ہے کہ یہ تصاویر مسجد اقصیٰ کے مرکزی ہال کے نیچے اور دیوار براق کی بنیادوں کے نیچے کے ڈھانچوں کی ہیں اور اس حساس مقام کی تصاویر ۱۶۷۰ سال کے بعد سامنے آئی ہیں۔

الشیخ کمال الخطیب نے مسجد کی بنیادوں تلے بنائے گئے ڈھانچوں میں جدید پائپ استعمال کیے گئے ہیں۔ انہوں‌ نے کہا کہ یہ تصاویر ایک غیور فلسطینی انجینیر کی طرف سے اس لیے بھیجی گئی ہیں تاکہ مسجد اقصیٰ کے تحفظ کے لیے بروقت اقدامات کیے جاسکیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد/خ/۱۰۰۰۳

  • facebook
  • googleplus
  • twitter
  • linkedin
  • linkedin
  • linkedin
لینک خبر : https://kheybar.net/?p=13093

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے