مسجد الاقصیٰ پر صہیونی آبادکاروں کے پے در پے حملے، مسلمانوں سے دفاع کی اپیل - خیبر

مسجد الاقصیٰ پر صہیونی آبادکاروں کے پے در پے حملے، مسلمانوں سے دفاع کی اپیل

13 ستمبر 2018 18:17

بیت المقدس کی اعلی اسلامی کمیٹی کے چیئرمین نے تمام فلسطینیوں اور دنیا بھر کے آزاد منش لوگوں سے مسجدالاقصی پر صہیونی آباد کاروں کے پے درپے حملوں کی روک تھام میں اٹھ کھڑے ہونے کی اپیل کی ہے۔

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ: القدس اسلامی کمیٹی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے صہیونی آباد کاروں کو مسجد الاقصی پر حملوں کی مسلسل ترغیب دلائی جا رہی ہے جس کا مقصد اس مقدس مقام کو یہودی بنانے کی سازشوں کو عملی جامہ پہنانے کا راستہ ہموار کرنا ہے۔
کمیٹی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد الاقصی کے اسلامی تشخص کو ختم کرنے کی صہیونی کوششیں قابل مذمت ہیں اور یہ کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔
بیان میں اسرائیلی حکومت کو مسجد الاقصی پر کسی بھی قسم کی جارحیت اور بے حرمتی کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے اسلامی دنیا اور عرب ملکوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس مقدس مقام کے دفاع کے لیے فوری اور ٹھوس اقدامات انجام دیں۔
خیال رہے کہ صہیونی شدت پسندوں کی ٹولیاں ہر روز مسجدالاقصی پر حملے کرتی ہیں اور ان کی کوشش ہے کہ اس پاکیزہ مقام پر اسلامی اور مسیحی تشخص کو ختم کر کے یہودی تشخص دینے والی علامتیں نصب کی جائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد/خ/۱۰۰۰۳

 

  • facebook
  • googleplus
  • twitter
  • linkedin
لینک خبر : https://kheybar.net/?p=11822

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے