مسجد الاقصیٰ کے دروازے سے امام خامنہ ای کا داخلہ/ قبلہ اول کی فتح یقینی+ تصاویر - خیبر

امام حسین (ع) یونیورسٹی میں خطاب کے لیے

مسجد الاقصیٰ کے دروازے سے امام خامنہ ای کا داخلہ/ قبلہ اول کی فتح یقینی+ تصاویر

30 جون 2018 18:19

رہبر انقلاب اسلامی حضرت امام خامنہ ای نے آج صبح امام حسین علیہ السلام یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہونے والے پاسداروں اور سپاہیوں کی سالانہ تقریب سے خطاب کیا۔

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، رہبر انقلاب اسلامی حضرت امام خامنہ ای کی موجودگی میں آج صبح امام حسین علیہ السلام یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہونے والے پاسداروں اور سپاہیوں کی سالانہ تقریب کا انعقاد ہوا۔
اس تقریب کی قابل توجہ بات یہ تھی کہ امام حسین(ع) یونیورسٹی کے صحن میں داخل ہونے کے لیے جس دروازے سے رہبر انقلاب کو لایا گیا اس پر مسجد الاقصیٰ کی منظر کشی کی گئی تھی۔

 

مسجد الاقصیٰ کے دروزے پر ان شہیدوں کی تصویریں لگائی ہوئی تھیں جنہوں نے قدس کی آزادی کی راہ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا؛ ڈاکٹر فتحی شقاقی ( تحریک جھاد اسلامی فلسطین کے سابق سربراہ)، سید عباس موسوی (حزب اللہ لبان کے سابق سربراہ)، شیخ احمد یاسین( حماس کے سابق رہنما) عماد مغنیہ (حزب اللہ کے سابق رہنما) مہدوی لطفی نیاسر (شام کے ٹی ۴ حملے کے شہید) اور حسن طہرانی مقدم (ایرانی ایٹمی انرجی کے شہید) کی تصویریں مسجد الاقصیٰ کے مثالی دروزے پر نصب کی گئیں تھیں۔
یہ وہ شہید ہیں جنہیں صہیونی ریاست نے براہ راست اپنے ہاتھوں سے شہید کیا۔

 

اس تقریب میں ایک اور چیز نے سب کی توجہات کو اپنی طرف موڑ لیا اور وہ پریڈ کرنے والے سپاہیوں کے جوتوں کے تلووں کے نیچے اسرائیل کا نشان تھا۔
سپاہ پاسداران کے سپاہیوں نے اپنے جوتوں کے نیچے اسرائیلی نشان بنا کر یہ ثابت کر دیا کہ اسرائیل کی اصلی جگہ یہی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد/گ/ب/۴۰۴/ ۱۰۰۰۳

  • facebook
  • googleplus
  • twitter
  • linkedin
لینک خبر : https://kheybar.net/?p=6974

1 موجودہ رائے

  1. اسرائیل ایک ایسی نجاست کا نام ہے جسے پاؤں کی جوتیوں کے تلووں میں بھی جگہ نہیں دینی چاہیے لیکن نفرت و بیزاری کا اظہار ضروری ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے