ملائیشیا میں سرگرم قدس تنظیم نے جمعہ کے روز ملائیشیا کے دار الحکومت میں ایک نمائش کا انعقاد کر کے فلسطین میں صہیونی ریاست کی جانب سے ہونے والے مظالم کی تصاویر کو نمائش میں پیش کیا۔
خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، ملائیشیا کے دار الحکومت میں لگائی گئی کتابوں کی نمائش کے حاشیہ میں مسجد الاقصیٰ اور قدس کے متعلق تصاویر اور بروشر بھی پیش کئے گئے۔
اس نمائش میں لگائی گئیں زیادہ تر تصاویر ملت فلسطین اور اسلامی مقدسات پر صہیونی ریاست کے جرائم سے تعلق رکھتی ہیں۔
کتابوں کی نمائش کے حاشیہ میں ملائیشیا میں سرگرم قدس تنظیم نے قدس کو یہودی بنانے کے صہیونی منصوبوں اور امریکی سفارتخانے کی قدس منتقلی کے خطرناک نتائج سے نمائش کا دورہ کرنے والوں کو آگاہ کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ختم شد/خ/۱۰۰۰۳