نائیجیرین سماجی کارکنان کا اسرائیل سے بائیکاٹ کا مطالبہ - خیبر

نائیجیرین سماجی کارکنان کا اسرائیل سے بائیکاٹ کا مطالبہ

22 نومبر 2018 15:55

نائیجیریا کے ہزاروں سماجی کارکنوں نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ فلسطینی زمین پر اسرائیلی آبادکاری کی وجہ سے اسرائیلی ریاست کا بائیکاٹ کرے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نائیجیریا کے دارالحکومت لاگوس میں بالفور معاہدے کے ۱۰۰ سال پورے ہونے کی یاد میں منعقدہ ایک تقریب کے موقع پر سماجی کارکنوں نے اقوام متحدہ اور دیگر عالمی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ دو قومی حل سے دستبردار ہونے پر اسرائیلی حکومت کا بائیکاٹ کریں۔

Muslim Awareness International  کے تحت منعقد کی جانے والی اس ریلی میں قابض اسرائیل کے خلاف سرگرم مزاحمتی تنظیموں کی ستائش کی گئی۔

اس موقع پر نائیجیریا کے مقامی رہنما دیلے عاشیرو کا کہنا تھا کہ “بین الاقوامی برادری کو اسرائیل پر اقوام متحدہ کی تمام قراردادوں کی پاسداری کے لئے دباؤ ڈالنا چاہئیے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ “اسرائیل کی جانب سے لاپرواہی اور بے جا مداخلت مشرق وسطیٰ اور عالمی امن کے لئے ایک مستقل خطرہ ہے۔ امریکا کو بیت المقدس کو بطور اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کا فیصلہ جلد از جلد واپس لینا ہوگا۔

اس سے قبل نائیجیریا کی حکومت نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یہودی بستیوں میں توسیع کے تمام منصوبوں کو فوری طور پر روک دے۔

……………..

ختم شد؍خ؍۱۰۰۰۳

  • facebook
  • googleplus
  • twitter
  • linkedin
  • linkedin
  • linkedin
لینک خبر : https://kheybar.net/?p=15335

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے