نیتن یاہو نے اپنی پست ذہنیت کا ثبوت پیش کر دیا: ایران - خیبر

نیتن یاہو نے اپنی پست ذہنیت کا ثبوت پیش کر دیا: ایران

08 اکتوبر 2018 19:06

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران کی عظیم قوم کے بارے میں صہیونی حکام کی جانب سے نازیبا اور ادب سے عاری الفاظ کا استعمال کئے جانے پر سخت خبردار کیا ہے۔

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، ایران کے دفترخارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے العالم سے گفتگو میں ایرانی عوام کے بارے میں صہیونی ریاست کے سربراہ کے حالیہ شرمناک بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کج فکر اور پست فطرت صہیونی حکام جو اب تک اپنی خاص ریاکاری اور فریب کاری سے ایرانی عوام کو ان کی منتخب کردہ حکومت سے جدا کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں، اب بے انتہا پستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایرانی قوم کے بارے میں نادرست الفاظ کا استعمال کر کے اپنی پست ذہنیت کا ثبوت پیش کر رہے ہیں۔

بہرام قاسمی نے کہا کہ اس سے زیادہ شرم کی بات اور کیا ہو گی کہ صہیونی حکام کہ جن کی خصلت و ماہیت جارحیت، پستی، مکر و فریب اور دھوکہ دہی میں مکمل نمایاں ہے، ایران کی شجاع و بہادر دیرپا نیز باتہذیب قوم کی شان میں گستاخی کرتے ہوئے یہ کہہ رہے ہیں کہ ایرانی قوم کو بھوکا رکھے جانے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ غاصب صہیونی حکومت کے سربراہ نے مقبوضہ بیت المقدس میں جرمن چانسلر کے ساتھ گفتگو میں ایرانی قوم کی بے ادبی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی قوم کو بھوکا رکھا جانا چاہئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد/خ/۱۰۰۰۳

  • facebook
  • googleplus
  • twitter
  • linkedin
لینک خبر : https://kheybar.net/?p=12980

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے