نیتن یاہو پارلیمانی انتخابات سے قبل عرب ممالک کا دورہ کریں گے - خیبر

نیتن یاہو پارلیمانی انتخابات سے قبل عرب ممالک کا دورہ کریں گے

04 فروری 2019 20:40

وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو ۹ اپریل کو کنیسٹ کے انتخابات سے قبل عرب ممالک کا دورہ کرنا چاہتے ہیں تاکہ وہ ان دوروں کو اپنی انتخابی جیت میں ایک حربے کے طورپر استعمال کرسکیں۔

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، اسرائیلی اخبار’معاریو’ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو عرب ممالک کے ساتھ تعلقات کو اپنی انتخابی جیت کا ذریعہ بنانے کے لیے کوشاں ہیں اور وہ جلد ہی عرب ممالک اور مسلمان ملکوں کا دورہ کریں گے۔

عبرانی اخبار’معاریف’ کے مطابق وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو ۹ اپریل کو کنیسٹ کے انتخابات سے قبل عرب ممالک کا دورہ کرنا چاہتے ہیں تاکہ وہ ان دوروں کو اپنی انتخابی جیت میں ایک حربے کے طورپر استعمال کرسکیں۔

عبرانی اخبار کے  انٹیلی جنس امور کے نامہ نگار یوس میلمن نے کہا کہ نیتن یاھو نے اپنی قومی سلامتی کے اہداف کی کامیابی کی ذمہ داری اپنے پرنسپل سیکرٹری میر بن شابات کو سونپی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے بن شابات کوکہا ہے کہ وہ عرب ممالک کے ساتھ رابطہ کرکے ان کے دوروں کی راہ ہموار کریں۔

میلمن کے مطابق نیتن یاھو سوڈان یا مراکش میں سے کسی ایک کا دورہ کرنا چاہتے ہیں اور وہ اس پیش رفت کو اسرائیلی ووٹروں کے سامنے اپنی غیرمعمولی سفارتی کامیابی کے طور پر پیش کرنا چاہتےہیں۔
انہوں نے یاد دلایا کہ سعودی عرب اور امارات نے بھارت کے لیے اسرائیلی فضائی سروس کی خاطر اپنی فضائی حدود کھول دی ہیں۔ نیتن یاھو کے سیکرٹری عرب ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کے حوالے سے بھی کوشاں ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد؍خ؍۱۰۰۰۳

 

  • facebook
  • googleplus
  • twitter
  • linkedin
  • linkedin
  • linkedin
لینک خبر : https://kheybar.net/?p=18216

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے