واپسی مارچ ریلیوں پر پھر صہیونی جارحیت، 500 سے زائد فلسطینی زخمی - خیبر

واپسی مارچ ریلیوں پر پھر صہیونی جارحیت، ۵۰۰ سے زائد فلسطینی زخمی

۱۵ اردیبهشت ۱۳۹۷ ۱۵:۳۸
واپسی مارچ/خیبر

اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز بھی واپسی مارچ کی ریلیوں پر براہ راست گولیاں چلا کر پانچ سو سے زیادہ فلسطینی شہریوں کو زخمی کر دیا ہے۔

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کی رپورٹ کے مطابق، گزشتہ روز جمعہ کو غزہ پٹی کے سرحدی علاقوں پر نکالی جانے والی واپسی مارچ ریلیوں پر اسرائیلی فوج نے براہ راست گولی چلائی اور آنسو گیس کے گولے فائر کئے جس کے نتیجے میں پانچ سو سے زیادہ فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔
میڈیکل ذرائع نے بتایا کہ چار مئی بروز جمعہ ہونے والے احتجاج کو کچلنے کے لئے اسرائیلی فوج نے سرحد پار سے اپنے ماہر نشانچیوں کے ذریعے مظاہرین کو تاک کر نشانہ بنایا جس سے دس مظاہرین کو براہ راست گولیوں کے زخم آئے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ایک ماہ سے فلسطین میں حق واپسی مارچ کا سلسلہ جاری ہے اور ۱۴ مئی یوم نکبت تک یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

منبع:palinfo.com/9984

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد/خ/ت/۲۰۲/ ۱۰۰۰۳

  • facebook
  • googleplus
  • twitter
  • linkedin
لینک خبر : https://kheybar.net/?p=2158

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے