واپسی مارچ کا ۳۵ واں ہفتہ، اسرائیلی جارحیت میں ۱۴ فلسطینی زخمی - خیبر

واپسی مارچ کا ۳۵ واں ہفتہ، اسرائیلی جارحیت میں ۱۴ فلسطینی زخمی

24 نومبر 2018 11:03

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں‌ جمعہ کے روز ‘حق واپسی’ اور غزہ کی ناکہ بندی کے خاتمے کے لیے ہونے والے مظاہرے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ۱۴ فلسطینی زخمی ہوگئے۔

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق،  غزہ میں وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ مشرقی غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ۱۴شہری زخمی ہوئے۔

جمعہ کے روز مشرقی غزہ میں شہریوں کی بڑی تعداد نے مظاہروں میں آمد کا آغاز کیا۔ یہ مسلسل ۳۵ واں ہفتہ ہے جس میں غزہ کی پٹی میں اسرائیل مخالف مظاہرے کیے گئے۔

خیال رہے کہ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر ۳۰ مارچ ۲۰۱۸ء سے مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ ہر روز شام کے اوقات میں بالخصوص جمعہ کو بڑی تعداد میں شہری اسرائیل کے خلاف مظاہروں میں حصہ لیتے ہیں۔ اسرائیلی فوج کی وحشیانہ ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں اب تک ۲۳۵ فلسطینی شہید اور ۲۵ ہزار کے قریب زخمی ہوچکے ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد/خ/۱۰۰۰۳

 

  • facebook
  • googleplus
  • twitter
  • linkedin
لینک خبر : https://kheybar.net/?p=15402

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے