واپسی مارچ کی ریلی پر صہیونی فوج کا وحشیانہ حملہ، ۱ فلسطینی شہید ۳۷ زخمی - خیبر

واپسی مارچ کی ریلی پر صہیونی فوج کا وحشیانہ حملہ، ۱ فلسطینی شہید ۳۷ زخمی

10 نومبر 2018 09:14

گزشتہ روز جمعہ کو صہیونی فوج نے فلسطینیوں کے پرامن واپسی مارچ پر ایک بار پھر وحشیانہ طریقے سے فائرنگ کرکے۱ فلسطینی کو شہید اور ۳۷ کو زخمی کردیا۔

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، غزہ میں فلسطین کی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعے کے روز تینتیسویں واپسی مارچ کے دوران صیہونی فوجیوں نے وحشیانہ فائرنگ کرکے۱ فلسطینی کو شہید اور ۳۷ کو زخمی کردیا زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

تیس مارچ دو ہزار اٹھارہ سے جاری فلسطینیوں کے گرینڈ واپسی مارچ پر صیہونی فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں اب تک ۲۳۰ سے زائد فلسطینی شہید اور ۲۳ ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

فلسطینی عوام نے اپنے حقوق کی بازیابی کے لئے تیس مارچ دو ہزار اٹھارہ سے گرینڈ واپسی مارچ کا آغاز کیا تھا جس کے تحت ہزاروں افراد ہر جمعے کو غزہ سے ملنے والی مقبوضہ فلسطین کی سرحدوں کی جانب مارچ کرتے ہیں۔

اس مارچ کا مقصد امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی اور سات سال سے جاری غزہ کے ظالمانہ محاصرے کے خلاف احتجاج کرنا ہے-

اسرائیل نے سن دو ہزار چھے سے غزہ کا محاصرہ کر رکھا ہے اور وہ وہاں بنیادی اشیاء کی ضرورت کی ترسیل کی راہ میں شدید رکاوٹیں پیدا کر رہا ہے جس کے نتیجے میں غزہ کے فلسطینیوں کو غذائی اشیا، ادویات اور دواؤں کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد/خ/۱۰۰۰۳

  • facebook
  • googleplus
  • twitter
  • linkedin
لینک خبر : https://kheybar.net/?p=14457

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے