ٹرامپ! تم ایران کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے: امام خامنہ ای - خیبر

ٹرامپ کے مجرمانہ فیصلے پر امام خامنہ ای کا سخت رد عمل

ٹرامپ! تم ایران کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے: امام خامنہ ای

09 مئی 2018 16:47

امام خامنہ ای نے امریکی صدر کے ایران جوہری معاہدے سے علیحدگی کے مجرمانہ فیصلے اور ایران کو دھمکانے کے خلاف سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ! تم ایران کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔

رہبر انقلاب اسلامی امام خامنہ ای نے امریکہ کی جانب سے ایران کے جوہری معاہدے کو توڑنے کے حوالے سے جن اہم موضوعات کی طرف اشارہ کیا انہیں بطور خلاصہ ذیل میں پیش کیا جاتا ہے:
۔ گزشتہ رات آپ نے امریکی صدر کی ہلکی اور گھٹیا باتوں کو سنا۔ شاید اس کی باتوں سے ۱۰ سے زیادہ جھوٹ تھے۔ اس نے اسلامی نظام کو بھی دھمکیاں دی ہیں اور ملت ایران کو بھی دھمکایا ہے کہ میں ایسا کر دوں گا ویسا کر دوں گا۔
۔ میں ایرانی عوام کی جانب سے کہوں گا: ٹرمپ! تم ایران کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔
۔ اس وقت جب جوہری توانائی کا مسئلہ اٹھا تھا ملک کی بہت سارے معروف شخصتیں کہہ رہی تھی کہ کیا ضرورت ہے ہم جوہری توانائی حاصل کریں ۔۔۔ ان کی یہ بات صحیح نہیں تھی۔
ایٹمی انرجی ملک کی ضرورت ہے اور آئندہ چند سالوں میں ملک کو ۲۰ ہزار میگاواٹ بجلی کی ضرورت پڑے گی۔
۔ میں روز اول سے کہہ رہا تھا کہ امریکہ کا ایران سے مسئلہ جوہری پروگرام نہیں ہے یہ صرف بہانہ ہے امریکہ کو اصل نظام، اسلامی نظام سے دشمنی ہے۔ آج آپ نے دیکھ لیا۔
۔ ہم نے ایٹمی معاہدے کو قبول کر لیا، لیکن اسلامی جمہوریہ سے دشمنی کم نہیں ہوئی۔
۔ اب انہوں نے علاقے میں دخالت اور میزائل کا مسئلہ اٹھایا ہے اگر اسے بھی قبول کر لیں تو بھی یہ دشمنی ختم نہیں ہو گی کوئی دوسرا مسئلہ اٹھا لیں گے۔
۔ امریکہ کی اسلامی نظام سے دشمنی کی اصلی وجہ یہ ہے کہ امریکہ ایران پر مکمل طور پر مسلط تھا اور اسلامی انقلاب نے اس کے ہاتھ کاٹ دیے۔
۔ چند روز قبل امریکی صدر کا خلیج فارس کے عربی ممالک کو لکھا گیا ایک خط ہمارے ہاتھ لگا جس میں وہ کہتا ہے کہ میں نے ۷ ٹریلین ڈالر تم پر خرچ کئے ہیں تمہیں یہ کام کرنا چاہیے وہ کرنا چاہیے؛ تم نے خرچ کئے اس لیے کہ عراق اور شام پر تسلط حاصل کرو، خوب نہیں کر سکے تو جاؤ جہنم!
۔ جو کچھ ہوا یعنی امریکی صدر کی انتہائی گھٹیا اور ہلکی حرکت ہماری امید کی خلاف نہیں تھی۔ اس سے پہلے والے امریکی صدور بھی ایسی ہی حرکتیں کرتے رہے ہیں صرف ہر ایک کی اپنی اپنی سیاست تھی۔
۔ ایرانی عوام پوری طاقت و توانائی سے ڈٹی ہوئی ہے لیکن وہ (امریکی سابق صدور) خاک میں مل گئے ان کی ہڈیاں بھی گل گئیں لیکن اسلامی جمہوریہ نظام ابھی بھی قائم و دائم ہے۔ یہ جناب بھی خاک میں مل جائیں گے اور اِن کا بدن بھی سانپ اور بچھو کی خوراک بن جائے گا۔

منبع؛ http://fa.alalam.ir/news/3547456

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد/گ/ت/۴۰۳/ ۱۰۰۰۳

  • facebook
  • googleplus
  • twitter
  • linkedin
لینک خبر : https://kheybar.net/?p=2480

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے