ٹیکنالوجی کے بین الاقوامی مقابلے میں فلسطینی ماہرین کی دوسری پوزیشن قابل تحسین - خیبر

ٹیکنالوجی کے بین الاقوامی مقابلے میں فلسطینی ماہرین کی دوسری پوزیشن قابل تحسین

11 اگست 2018 18:31

ٹیکنالوجی کے ایک بین الاقوامی مقابلے میں فلسطینی ماہرین کی ٹیم نے دوسری پوزیشن حاصل کر کے ملک و قوم کا نام عالمی سطح پر روشن کردیا۔

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، امریکی ریاست “سانس فرانسسکو” میں ہونے والے موبائل ایپلی کیشن کے عالمی مقابلے ’ٹیکنوفیشن‘  میں ۱۰ سال سے ۱۸ سال کی عمر کی خواتین کو درپیش مشکلات کے حل کے لیے تیار کی جانے والی موبائل ایپ نے عالمی سطح پر دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

فلسطینی وزارت تعلیم کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ میں ہونے والے مقابلے میں فلسطینی ٹیکنالوجی ٹیم نے ’ٹی ایم ڈبل یو زڈ‘ کے عنوان سے حصہ لیا۔ حتمی مقابلے میں ۱۴ ممالک کی ۱۸ ٹیمیں جن میں بھارت، روس، امریکا، چین اور مصر کے ماہرین شامل تھے نے حصہ لیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی مقابلے میں کئی ممالک کی ٹیمیں شامل تھیں جنہوں نے اپنی جانب سے موبائل ایپس تیارکی تھیں تاہم آخری مقابلے میں صرف اٹھارہ گروپوں کو منتخب کیا گیا۔

منبع: palinfo.com
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد/خ/ب/۱۰۰۰۳

 

  • facebook
  • googleplus
  • twitter
  • linkedin
لینک خبر : https://kheybar.net/?p=9923

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے