پارلیمانی انتخابات مزاحمتی محاذ کے لیے بڑی سیاسی اور معنوی کامیابی: سید حسن نصر اللہ - خیبر

پارلیمانی انتخابات مزاحمتی محاذ کے لیے بڑی سیاسی اور معنوی کامیابی: سید حسن نصر اللہ

08 مئی 2018 15:34

سید حسن نصر اللہ نے لبنان کے پارلیمانی انتخابات میں حزب اللہ کی کامیابی کو مزاحمتی محاذ کی ایک بڑی سیاسی اور معنوی کامیابی قرار دیا۔

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ: حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے لبنان کے پالیمانی انتخابات میں حزب اللہ اور اس کے اتحادیوں کی شاندار کامیابی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا: انتخابات کا انعقاد ہی اپنے آپ لبنانی عوام ، لبنان کے صدر اور حکومت کے لئے ایک بڑی قومی کامیابی ہے۔
انہوں نے کہا کہ انتخابات کے عام رجحان سے ایسا لگتا ہے کہ ہم نے جو توقعات وابستہ کی تھیں وہ حاصل ہوگئی ہیں اور انتخابی نتائج استقامتی تحریک کے لئے ایک بڑی سیاسی اور معنوی کامیابی ہے۔
سید حسن نصراللہ نے کہا کہ بعض قوتیں جنوبی لبنان کے علاقوں بعلبک اور ھرمل میں جو حزب اللہ کا گڑھ ہیں اپنے امیدواروں کو کامیاب کرنا چاہتی تھیں لیکن انہیں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا اور حزب اللہ کے حامیوں اور طرفداروں نے وسیع پیمانے پر ووٹنگ میں حصہ لیا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ انتخابی نتائج ان لوگوں کے لئے مناسب جواب ہیں جو یہ دعوی کر رہے تھے کہ حزب اللہ کی مقبولیت عوام میں کم ہوگئی ہے۔
سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ لبنان میں استقامتی محاذ کو کمزور بنانے کے لیے کئی ملکوں میں بڑی بڑی کانفرنسیں منعقد کی گئیں لیکن حزب اللہ اپنے قوی ارادے کے ساتھ ایک بڑی کامیابی سے ہمکنار ہو گئی ہے۔

منبع: http://kheybar.net/?p=2351

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد/خ/ب/۲۰۲/ ۱۰۰۰۳

 

  • facebook
  • googleplus
  • twitter
  • linkedin
لینک خبر : https://kheybar.net/?p=2367

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے