پاکستان کی جانب سے اسرائیلیوں کو آن ارائیول ویزہ جاری کرنے کی تردید - خیبر

پاکستان کی جانب سے اسرائیلیوں کو آن ارائیول ویزہ جاری کرنے کی تردید

13 جنوری 2019 19:12

حکومت پاکستان نے اسرائیلی باشندوں کے لئے ویزہ کی فراہمی سے متعلق خبروں کو سختی کے ساتھ مسترد کر دیا۔

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، حکومت پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی ریاست کے ساتھ پاکستان کے کسی بھی قسم کے تعلقات نہیں ہیں اور اسرائیلی باشندوں کو پاکستان کے کسی بھی ایئرپورٹ پر ویزہ جاری نہیں کیا جا رہا ہے۔
ایک اعلی سرکاری عہدیدار نے بھی ان خبروں کی تردید کی ہے کہ اسرائیلی باشندوں کو پاکستان کے مختلف ایئرپورٹ پر آن ارائیول ویزے کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔
پاکستان اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات نہیں ہیں اور حکومت اسلام آباد نے تل ابیب کے ساتھ کسی بھی قسم کے خفیہ رابطے کی بھی تردید کی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد؍خ؍۱۰۰۰۳

  • facebook
  • googleplus
  • twitter
  • linkedin
  • linkedin
  • linkedin
لینک خبر : https://kheybar.net/?p=17468

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے