پرامن مظاہرین پر فلسطینی اتھارٹی کا تشدد شرمناک اقدام - خیبر

پرامن مظاہرین پر فلسطینی اتھارٹی کا تشدد شرمناک اقدام

14 جون 2018 14:11

مقبوضہ مغربی کنارے میں ہونے والے پرامن مظاہروں پر فلسطینی اتھارٹی کی پولیس نے لاٹھی چارچ کر کے متعدد شہریوں کو زخمی جبکہ کئی مظاہرین کو حراست میں لے لیا ہے۔

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ: فلسطین کے علاقے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں ہونے والے پرامن مظاہرین پر فلسطینی اتھارٹی کی پولیس نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کرکے متعدد شہری زخمی ہو گئے ہیں جب کہ کئی مظاہرین کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، بدھ کی شام رام اللہ، نابلس اور غرب اردن کے دوسرے شہروں میں ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی سڑکوں پر نکل آئے اور غزہ کی پٹی کے عوام کے خلاف فلسطینی اتھارٹی کی انتقامی پالیسی کے خلاف شدید نعرے بازی شروع کردی۔ اس موقع پر صدر عباس کے ماتحت ملیشیا نے نہتے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا، آنسوگیس کی شیلنگ کی اور دھاتی گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں ۱۴ مظاہرین زخمی ہوگئے جب کہ ۱۴شہریوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
واضح رہے کہ گذشتہ چند روز سے غرب اردن میں شہری مسلسل غزہ کی پٹی کے عوام کی حمایت اور فلسطینی اتھارٹی کی غزہ کے خلاف عاید کردہ پابندیوں کےخلاف احتجاج کررہے ہیں۔

منبع: مرکز اطلاعات فلسطین

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد/خ/ب/۲۰۴/ ۱۰۰۰۳

  • facebook
  • googleplus
  • twitter
  • linkedin
  • linkedin
  • linkedin
لینک خبر : https://kheybar.net/?p=5726

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے