ڈونلڈ ٹرمپ نے میرے کہنے پر ایران کے ایٹمی معاہدے سے علیحدگی اختیار کی: نیتن یاہو - خیبر

ڈونلڈ ٹرمپ نے میرے کہنے پر ایران کے ایٹمی معاہدے سے علیحدگی اختیار کی: نیتن یاہو

18 جولائی 2018 16:59

صہیونی وزیر اعظم نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے امریکی صدر کو ایران کے جوہری معاہدے سے علیحدگی اختیار کرنے پر قانع کیا۔

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، اسرائیلی نیوز ایجنسی نے خبر دی ہے کہ بنجمن نیتن یاہو نے ایک میٹنگ میں یہ دعویٰ کیا ہے کہ وہ امریکہ کو ایران کے جوہری معاہدے سے الگ کرنے کے بنیادی عامل ہیں۔
اسرائیلی نیوز ایجنسی ’’کن نیوز‘‘ کا کہنا ہے کہ صہیونی وزیر اعظم نے لیکورڈ پارٹی کے اراکین کے ساتھ میٹنگ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: میں کبھی بھی ایران کے جوہری معاہدے کے سامنے تسلیم نہیں ہوا حتی کہ اس وقت بھی جب پوری دنیا اس کی طرفداری کر رہی تھی‘‘۔
انہوں نے اپنی گفتگو میں اس بات پر زور دیا کہ امریکہ کو جوہری معاہدے سے الگ کرنے پر انہوں نے ٹرمپ کو قانع کیا تھا۔
خیال رہے کہ ایران جوہری معاہدہ ایک بین الاقوامی معاہدہ تھا جو پانچ جمع ایک ملکوں کے درمیان انجام پایا تھا امریکہ نے اس معاہدے سے علیحدگی اختیار کر کے یہ واضح کر دیا کہ وہ کسی بھی بین الاقوامی قانون کا پابند نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد/خ/ب/۲۰۳/ ۱۰۰۰۳

  • facebook
  • googleplus
  • twitter
  • linkedin
لینک خبر : https://kheybar.net/?p=8223

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے