ڈونلڈ ٹرمپ کا امن منصوبہ اسرائیل کی سلامتی کو یقینی بنائے گا: گرین بیلٹ - خیبر

ڈونلڈ ٹرمپ کا امن منصوبہ اسرائیل کی سلامتی کو یقینی بنائے گا: گرین بیلٹ

10 اکتوبر 2018 11:19

مشرق وسطیٰ کے لیے امریکا کے خصوصی ایلچی “جیسن گرین بیلٹ” نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تیار کردہ مجوزہ امن منصوبے میں اسرائیل کی سلامتی کی ضروریات کو اولین ترجیح حاصل ہوگی، اس کے ساتھ ساتھ فلسطینیوں کو بھی منصفانہ حقوق دلانے کی کوشش کی جائے گی۔

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، اسرائیلی اخبار “ٹائمز آف اسرائیل” کو دیے گئے انٹرویو میں امریکی ایلچی نے کہا کہ امریکا کے امن منصوبے میں فلسطین اور اردن کو ایک کنفیڈریشن میں تبدیل کرنے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں۔

امریکی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان جاری محاذ آرائی ختم کرانے کے لیے نئے روڈ میپ پر کام کررہی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے مجوزہ امن منصوبے کو کامیاب کرنے کے خواہاں ہیں اور وہ اپنے منصوبے کو مشکل ترین سفارتی کوشش بھی قرار دے رہے ہیں۔

ستمبر میں امریکی صدر نے کہا تھا کہ توقع ہے ان کا وضع کردہ امن منصوبہ دو ، تین یا چار ماہ کے اندر اندر پیش کردیا جائے۔ انہوں نے فلسطین ۔ اسرائیل تنازع کے دو ریاستی حل کی تجویز کی حمایت کی تاہم اس کی مزید تفصیل بیان نہیں کی گئی۔

امریکی امن مندوب نے یہ انٹرویو جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر دیا تھا۔ مسٹر بیلٹ کا کہنا تھا کہ “ہم کنفیڈریشن ماڈل پرغور نہیں کر رہے ہیں”۔

انہوں نے کہا کہ امن منصوبے میں فلسطین اور اسرائیل کے درمیان تمام حل طلب مسائل کا حل تجویز کیا گیا ہے۔ ان میں فلسطینی پناہ گزینوں کا مسئلہ اور اسرائیل کی سلامتی کے مسائل خاص طورپر شامل ہیں۔ انہوں‌ نے کہا کہ امریکی امن منصوبے میں اسرائیل کی سلامتی کی ضروریات پر خاص طورپر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد/خ/۱۰۰۰۳

  • facebook
  • googleplus
  • twitter
  • linkedin
لینک خبر : https://kheybar.net/?p=13045

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے