کویتی کھلاڑی کا اسرائیلی کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے سے انکار، حماس کا خیرمقدم - خیبر

کویتی کھلاڑی کا اسرائیلی کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے سے انکار، حماس کا خیرمقدم

29 جنوری 2019 15:54

اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کویتی مارشل آرٹ کے کھلاڑی کی جانب سے اسرائیلی کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کے بائیکاٹ کا خیر مقدم کیا ہے۔

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کویتی کھلاڑی عبداللہ کے والد ڈاکٹر ولید العنجری سے ٹیلیفون پر بات چیت کی اور ان کے بیٹے کی طرف سے امریکی ریاست لاس اینجلس میں ہونے والے مارشل آرٹ کے مقابلے میں اسرائیلی کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل میں حصہ لینے سے انکار کا خیر مقدم کیا اور ان کے اس اقدام کو فلسطینی قوم کے حقوق کی حمایت کی عمدہ مثال قرار دیا۔

اسماعیل ھنیہ کا کہنا تھا کہ کویتی کھلاڑی نے ایک ایسے وقت میں صہیونی ریاست کے ساتھ کھیل کا بائیکاٹ کیا ہے جب عرب دنیا میں صہیونی ریاست کے ساتھ دوستی کی پینگیں بڑھانے کی سازش کی جا رہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد؍خ؍۱۰۰۰۳

  • facebook
  • googleplus
  • twitter
  • linkedin
  • linkedin
  • linkedin
لینک خبر : https://kheybar.net/?p=17939

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے