ہالیوڈ کی فلمی اداکارہ نے یہودی نوبل پرائز لینے سے کیا انکار - خیبر

ہالیوڈ کی فلمی اداکارہ نے یہودی نوبل پرائز لینے سے کیا انکار

22 اپریل 2018 09:31

ہالیوڈ کی یہودی فلمی اداکارہ ناٹالی پورٹمین (Natalie Portman) نے اعلان کیا ہے کہ وہ مقبوضہ فلسطین میں منعقد کئے جانے والے یہودی نوبل پرائز فیسٹیول میں شرکت نہیں کریں گی۔

خیبر صہیون ریسرچ سینٹر کے مطابق اسرائیلی اخبار ہاآرتض نے خبر دی ہے کہ ہالیوڈ میں کام کرنے والی یہودی اداکارہ ناٹالی پورٹمین نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ دنوں اسرائیل میں منعقد ہونے والے یہودی نوبل پرائز فیسٹیول میں شرکت نہیں کریں گی۔

خیال رہے کہ یہودی نوبل پرائز ’’جنسیس پرائز ادارے‘‘ کے ذریعے ہر سال ان یہودیوں کو دیا جاتا ہے جو اپنے اپنے فن میں اہم کارنامے دکھاتے ہیں۔

یہودی نوبل پرائز ٹھکرانے والی ہالیوڈ کی اداکارہ نے کہا ہے: ’’اسرائیل کے حالیہ واقعات انتہائی افسوس ناک ہیں اور میں اسرائیل کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر یہودی نوبل پرائز فیسٹیول میں شرکت نہیں کر سکتی‘‘۔

واضح رہے کہ جرائم پیشہ یہودی ریاست کے ہاتھوں روزانہ دسیوں فلسطینی نوجوان تشدد کا نشانہ بنتے ہیں جس کی وجہ سے دنیا کے باضمیرافراد اسرائیلی حکومت کو ظالم اور ستمگر حکومت کی نگاہ سے دیکھتے اور اس سے دوری اختیار کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

منبع: http://jathiya.com

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد/ ۱۰۰۰۳

  • facebook
  • googleplus
  • twitter
  • linkedin
لینک خبر : https://kheybar.net/?p=1169

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے