ہسپانیہ میں فلسطین کے حق میں مظاہرہ، صہیونی ریاست سے بائیکاٹ کا مطالبہ - خیبر

ہسپانیہ میں فلسطین کے حق میں مظاہرہ، صہیونی ریاست سے بائیکاٹ کا مطالبہ

11 جون 2018 14:38

ہسپانوی باشندوں نے صہیونی ریاست کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کر کے طفل کش اسرائیلی ریاست سے ہر قسم کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ: اسرائیلی اخبار یدیعوت احرونوت نے خبر دی ہے کہ ہسپانیہ کے باشندوں نے اس ملک کے دار الحکومت میڈرڈ میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرہ کر کے ہسپانوی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل سے بائیکاٹ کرے۔
دوسری جانب، بارسلونا کی سات سیاسی پارٹیوں میں سے ۵ پارٹیوں نے اسرائیل کے ساتھ خارجہ تعلقات اور ہر قسم کے تجارتی معاملات ختم کرنے کا ووٹ دیا ہے۔
خیال رہے کہ ہسپانیہ نے صہیونی ریاست کے ساتھ خارجہ روابط ختم کرنے کا فیصلہ طفل کش ریاست کے فلسطینیوں کے خلاف انتہا پسندنہ کاروائیوں کی وجہ سے کیا ہے۔
ہسپانیہ میں کئے گئے احتجاجی مظاہرے میں غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام کی بھی شدید مذمت کی گئی۔
ہسپانیہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں فلسطینی حقوق کی حمایت کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

منبع: farsi.palinfo.com

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد/خ/ب/۲۰۳/ ۱۰۰۰۳

 

  • facebook
  • googleplus
  • twitter
  • linkedin
لینک خبر : https://kheybar.net/?p=5497

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے