ہم فلسطینیوں کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں: سید حسن نصر اللہ - خیبر

ہم فلسطینیوں کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں: سید حسن نصر اللہ

09 جون 2018 16:52

حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل نے عالمی یوم القدس کی عظیم ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام خمینی (رح) کا رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو یوم قدس کے نام سے موسوم کرنے کا مقصد امت مسلمہ کے نزدیک مسئلہ فلسطین کو زندہ جاوید بنانا تھا۔

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ: حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے لبنان اور مقبوضہ فلسطین کے مشترکہ سرحدی علاقہ مارون الراس میں ایک عظیم الشان قدس ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم قدس در حقیقت فلسطین کی حیات کا نام ہے اور حضرت امام خمینی(رح)  نے آخری جمعہ کو یوم قدس کے نام سے موسوم کر کے مسئلہ فلسطین کو امت اسلامی کے اذہان میں ہمیشہ کے لئے زندہ کردیا۔

حزب اللہ کے سربراہ نے کہا کہ ہم نے یوم قدس مارون الراس میں منعقد کرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ فلسطینی عوام تنہا نہیں ہیں ۔ ہم ان کے دکھ درد اور غم و الم میں برابر کے شریک ہیں۔ جب تک تمام آوارہ وطن فلسطینی اپنے گھروں میں واپس نہیں جائیں گے ہم بھی چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ آج بیت المقدس کو مختلف چیلنجوں کا سامنا ہے جن میں پہلا چیلنج اسرائیل کی غاصب صہیونی حکومت کو باقاعدہ طور پر تسلیم کرنا ہے۔ جبکہ دوسرا چیلنج بیت المقدس کی آبادی اور اس کے تشخص کو ختم کرنا اور اسے یہودی بنانا ہے اور تیسرا چیلنج بیت المقدس میں موجود مقدس مقامات  اور مسجد الاقصی کی بے حرمتی اور توہین ہے ۔

انھوں نے کہا کہ فلسطینیوں کا بیت المقدس میں باقی رہنا بہت ضروری ہے اور اس سلسلے میں فلسطینیوں کی مدد تمام مسلمانوں پر لازم ہے۔

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ ہمارا بیت المقدس اور مسئلہ فلسطین پر راسخ اور پختہ ایمان ہے اور ہمارا اس بات پر بھی یقین ہے کہ بیت المقدس ان کے اصلی وارثوں کو مل جائے گا اور آوارہ وطن فلسطینی ایک دن فتح کے ساتھ اپنے وطن واپس پہنچ جائیں گے۔

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل اپنے اتحادی عرب حکمرانوں کے ساتھ مل کر گذشتہ ۷۰ سالوں سے مسئلہ فلسطین کو دبانے کی ناکام سازش کررہے ہیں لیکن مسئلہ فلسطین روز بروز مزید  نمایاں ہورہا ہے اور اس سلسلے میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی کوششیں ناکام ہوگئی ہیں۔

منبع: سحر ٹی وی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد/خ/ب/۲۰۴/ ۱۰۰۰۳

 

  • facebook
  • googleplus
  • twitter
  • linkedin
لینک خبر : https://kheybar.net/?p=5303

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے