یمن اسرائیل کے ساتھ براہ راست جنگ کے لیے تیار - خیبر

اسرائیل مکڑی کے جالے سے بھی زیادہ کمزور ہے

یمن اسرائیل کے ساتھ براہ راست جنگ کے لیے تیار

09 اگست 2018 15:10

یمن کی قومی نجات حکومت کے وزیر اطلاعات عبد السلام جابر نے امریکہ اور صہیونی ریاست کو مخاطب کر کے کہا ہے کہ یمن پر ہر طرح کی جارحیت کا ردعمل انتہائی دردناک ہو گا۔

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، اسپوٹنیک نیوز (sputniknews) نے خبر دی ہے کہ یمن کی قومی نجات حکومت کے وزیر اطلاعات عبد السلام جابر نے صہیونی ریاست کے وزیر اعظم نیتن یاہو کی بحر الاحمر اور خلیج عدن کے بارے میں ہرزہ سرائیوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل آج وہ اسرائیل نہیں رہا جس کو عالمی میڈیا ایک ناقابل شکست طاقت بنا کر پیش کر رہا ہے بلکہ صہیونی ریاست آج پہلے سے بھی کہیں زیادہ کمزور ہو چکی ہے ہمیں اس بات پر یقین ہے کہ اسرائیل مکڑی کے جالے سے بھی زیادہ کمزور ہے۔
انہوں نے انقلاب یمن کے رہنما عبد الملک الحوثی کے شجاعانہ بیانات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: یمن الحوثی کی قیادت میں اسرائیل کے مزدوروں اور کٹھ پتلیوں کے ساتھ جنگ لڑنے کے بجائے براہ راست صہیونی ریاست کے ساتھ جنگ کے لیے تیار ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد/خ/ب/۲۰۳/ ۱۰۰۰۳

  • facebook
  • googleplus
  • twitter
  • linkedin
لینک خبر : https://kheybar.net/?p=9807

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے