یورپی پارلیمنٹ کا فلسطینی بچوں پر ڈھائے جانے والے مظالم روکنے کا مطالبہ - خیبر

یورپی پارلیمنٹ کا فلسطینی بچوں پر ڈھائے جانے والے مظالم روکنے کا مطالبہ

11 اکتوبر 2018 13:11

یورپی پارلیمنٹ کے ارکان نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی ریاست کے مظالم بالخصوص بچوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے فلسطینی بچوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، یورپی اسمبلی برائے پارلیمان کی طرف سے کونسل کے ارکان کو ایک دعوت نامہ ارسال کیا گیا ہے جس میں فلسطینی بچوں پر اسرائیلی مظالم سے متعلق سوئٹرزلینڈ کے ‘لیلیان موری باسکی’ کی تیار کردہ رپورٹ پر رائے شماری کا مطالبہ کیا گیا۔ بعد ازاں اس رپورٹ پر ہونے والی رائے شماری میں ۴۷ ارکان نے حمایت کی،۱۱ نےمخالفت کی جب کہ ۴ نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔

یورپی پارلیمان کی جانب سے اسرائیل پر زور دیا گیا ہے کہ وہ بچوں کے عالمی ادارے “یونیسیف” کے پروگرام کے مطابق قوانین وضع کرے، انسانی حقوق کی تنظیموں ریڈ کراس، سول سوسائٹی کی دیگر تنظیموں اور انسانی حقوق کے اداروں کے ساتھ مل کر فلسطینی بچوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائے۔

پارلیمانی اسمبلی نے فلسطینی بچوں کے معاملے میں اسرائیلی فوج اور پولیس کے وحشیانہ برتاؤ کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اسرائیلی اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے چارٹر کی روشنی میں اقدامات کرے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد/خ/۱۰۰۰۳

  • facebook
  • googleplus
  • twitter
  • linkedin
لینک خبر : https://kheybar.net/?p=13104

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے