یورپی یونین اور اقوام متحدہ کا اسرائیل کو انتباہ - خیبر

یورپی یونین اور اقوام متحدہ کا اسرائیل کو انتباہ

12 ستمبر 2018 15:56

یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے ایک بیان میں کہا کہ الخان الاحمر کی مسماری اسرائیل کی بہت بڑی غلطی ہوگی۔

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، یورپی یونین اور اقوام متحدہ نے اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ مقبوضہ بیت المقدس کے نواحی قصبے’الخان الاحمر‘ میں فلسطینی عرب شہریوں کے گھروں کی مسماری اور ان کی جبری ہجرت سے باز رہے۔

تفصیلات کے مطابق، یورپی ممالک فرانس، جرمنی، اٹلی، اسپین، برطانیہ اور اقوام متحدہ نے اپنے الگ الگ بیانات میں کہا ہےکہ فلسطینی قصبے ’الخان الاحمر‘ میں فلسطینی گھروں کی مسماری اور فلسطینی بدو عرب آبادی کی جبری بے دخلی کا کوئی جواز نہیں۔ یہ علاقہ مستقبل کی آزاد فلسطینی ریاست کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہےاور اس کی مسماری ایک نئے بحران کا پیش خیمہ بن سکتی ہے۔

یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے ایک بیان میں کہا کہ الخان الاحمر کی مسماری اسرائیل کی بہت بڑی غلطی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ہم اقوام متحدہ کے ادارہ برائےانسانی حقوق کے اس بیان کی تائید کرتے ہیں  جس میں انسانی حقوق مرکز الخان الاحمر کی مسماری کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس کی مسماری روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ ’الخان الاحمر‘ بیت المقدس کے مضافات میں واقع ایک قصبہ ہے جس میں  چند فلسطینی عرب شہریوں کے خاندان آباد ہیں۔ صہیونی ریاست نے اس قصبے کو مسمار کرکے اس کی جگہ یہودی کالونیاں قائم کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد/خ/۱۰۰۰۳

 

  • facebook
  • googleplus
  • twitter
  • linkedin
لینک خبر : https://kheybar.net/?p=11759

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے