یوم النکبہ پر بیت المقدس کی مساجد میں اذانوں پر پابندی عائد - خیبر

یوم النکبہ پر بیت المقدس کی مساجد میں اذانوں پر پابندی عائد

۲۱ اردیبهشت ۱۳۹۷ ۱۴:۲۱
فلسطین/بیت المقدس/قدس

جہاں مقبوضہ فلسطین میں صہیونی ریاست کے ۷۰ سال پورے ہونے پر جشن کی تیاریاں کی جا رہی ہیں وہاں دوسری جانب اس موقع پر بیت المقدس کی تمام مساجد میں اذان پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ: اسرائیلی ٹی وی چینل ۲ کے مطابق، مقبوضہ فلسطین میں یوم النکبہ کے موقع پر جشن منانے کے لیے ایک ہفتہ پہلے سے فوج اور پولیس کو الرٹ کر دیا گیا ہے اور القدس میں خصوصی سکیورٹی تعینات کر دی گئی ہے۔
اسرائیلی پولیس نے یہ اعلان کیا ہے کہ بیت المقدس کی کسی مسجد میں ۱۵ مئی کو لاؤڈ اسپیکر پر اذان نہیں دی جائے گی۔
خیال رہے کہ ۱۵ مئی یوم النکبہ کے موقع پر امریکی سفارتخانے کو بیت المقدس منتقل کرنے کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔ یہ ایسے حال میں ہے کہ فلسطینی عوام گزشتہ دو ماہ سے مسلسل اس جارحانہ اقدام کے خلاف احتجاجی مظاہرے کر رہے ہیں اور ان مظاہروں میں اسرائیلی فوج کی جارحیت سے تاحال ۵۳ نوجوان شہید بھی ہو چکے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد/خ/ب/۲۰۲/ ۱۰۰۰۳

  • facebook
  • googleplus
  • twitter
  • linkedin
لینک خبر : https://kheybar.net/?p=2637

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے