یہودی تہوار میں ۱۰۰ ملکوں کے عیسائیوں کی شرکت، یہودی عیسائی اتحاد کا ثبوت! - خیبر

یہودی تہوار میں ۱۰۰ ملکوں کے عیسائیوں کی شرکت، یہودی عیسائی اتحاد کا ثبوت!

23 ستمبر 2018 17:33

اسرائیل کے عبرانی اخبار ’یسرائیل ھیوم‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ دنیا بھر سے ۱۵ ہزار عیسائی یہودیوں کے مذہبی تہوار ’عُرش‘ میں شرکت کے لیے مقبوضہ بیت المقدس پہنچ رہے ہیں۔ یہ عیسائی ۱۰۰ ملکوں سے عبرانی ریاست کے ۷۰ سال پورے ہونے کی مناسبت سے جمع ہو رہے ہیں۔

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق؛ عبرانی اخبار کے مطابق انجیلی عیسائیوں کی یہ اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے جو اسرائیل میں یہودی تہوار میں شرکت کے لیے القدس پہنچ رہے ہیں۔ صہیونی حکام کا کہنا ہے کہ مذہبی تہوار اقتصادی حوالے سے بھی مفید ثابت ہوگی اور توقع ہے کہ ۲ کروڑ ڈالر کا ریونیو حاصل ہوسکتا ہے۔

عبرانی اخبار کے مطابق یہودیوں کا یہ مذہبی تہوار ۲۳ سے ۲۷ ستمبر تک جاری رہے گا۔

اسرائیل میں عیسائی سفارت کار یورجن بولر نے کہا کہ دنیا بھر میں انجیلی عیسائی اسرائیل کی حمایت کرتےہیں اور ان کی دنیا بھر میں تعداد ۶۰ کروڑ کے لگ بھگ ہے جو اسرائیل کی سیاسی، اخلاقی اور مالی سپورٹ میں بھی پیش پیش ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انجیلی عیسائی غیرجانب دار ممالک میں کثیر تعداد میں آباد ہیں اور  ان کے اور یہودیوں کے درمیان باہمی اتحاد موجود ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد/خ/۱۰۰۰۳

 

  • facebook
  • googleplus
  • twitter
  • linkedin
لینک خبر : https://kheybar.net/?p=12199

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے