یہودی ریاست عرب ممالک کو اپنا کٹھ پتلی بنانا چاہتی ہے: فیصل مقداد - خیبر

یہودی ریاست عرب ممالک کو اپنا کٹھ پتلی بنانا چاہتی ہے: فیصل مقداد

01 دسمبر 2018 14:18

شامی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ سعودی عرب کے صہیونی ریاست کے ساتھ خلیجی ممالک کی نسبت سب سے گہرے تعلقات ہیں جبکہ خلیجی ممالک نے بھی اس جعلی ریاست کے ساتھ اپنے تعلقات کو فروغ دینے کی دوڑ لگا رکھی ہے۔

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد نے لبنان کی العہد نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ علاقے کے دشمن ممالک نے کروڑوں ڈالر خرچ کئے کہ شام کو نابود کر کے امریکہ اور صہیونی ریاست کو علاقے میں تحفظ فراہم کر سکیں لیکن انہیں اپنے مقصد میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ جن ممالک نے شام کو سرنگوں کرنے کی کوشش کی، شام کے بنیادی ڈھانچوں کو نابود کیا، ہزاروں بے گناہ افراد کا قتل عام کیا وہ ابھی بھی عالمی سطح پر شام کے خلاف سازشیں رچانے میں مصروف عمل ہیں لیکن مسلسل شکست کھا رہے ہیں شام نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ یہ ملک شکست ناپذیر ہے اور ملت شام ایسے قومی نظام کے ساتھ ہیں جو اسرائیل کی نابودی کے لیے قدم بڑھا رہا ہے۔

شامی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ سعودی عرب کے صہیونی ریاست کے ساتھ خلیجی ممالک کی نسبت سب سے گہرے تعلقات ہیں جبکہ خلیجی ممالک نے بھی اس جعلی ریاست کے ساتھ اپنے تعلقات کو فروغ دینے کی دوڑ لگا رکھی ہے۔

فیصل مقداد نے زور دے کر کہا کہ عرب ریاستوں کو جان لینا چاہیے کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات ان کی ترقی کا باعث نہیں بن سکیں گے بلکہ صہیونی ریاست ایسی رژیم ہے جو علاقے میں صرف اپنا تسلط قائم کرنا چاہتی ہے اور عرب ریاستوں کو اپنا کٹھ پتلی بنا کر انہیں اپنے ناجائز مقاصد کے لیے استعمال کرنا چاہتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد؍خ؍۱۰۰۰۳

 

  • facebook
  • googleplus
  • twitter
  • linkedin
  • linkedin
  • linkedin
لینک خبر : https://kheybar.net/?p=15719

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے