یہودی ریاست کا تحفظ سعودی عرب کے بغیر ممکن نہیں/ بن سلمان ہر گناہ سے پاک ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ - خیبر

یہودی ریاست کا تحفظ سعودی عرب کے بغیر ممکن نہیں/ بن سلمان ہر گناہ سے پاک ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ

23 نومبر 2018 19:15

امریکی صدر نے سعودی ولیعہد کو ہر گناہ اور جرم سے پاک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بن سلمان مجھ سے زیادہ جرائم سے نفرت رکھتے ہیں اور اگر جمال خاشقچی کے ٹکڑے ٹکڑے ہوئے ہیں تو یہ دنیا کا قصور ہے جو ایسی ہے۔

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمال خاشقجی کے قتل کیس میں سعودی حکمرانوں کو بری الذمہ قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اس کیس کے پہلے مجرم سعودی ولیعہد محمد بن سلمان اس طرح کے کاموں سے شدید نفرت رکھتے ہیں۔
انہوں نے بن سلمان کی مزید حمایت کرتے ہوئے ایک پریس کانفرنس میں کہا: ’’میں خود بھی ایسے جرائم کے ارتکاب سے نفرت رکھتا ہوں لیکن بن سلمان مجھ سے زیادہ ان کاموں سے نفرت رکھتے ہیں‘‘۔
انہوں نے مزید وضاحت کے ساتھ کہا ہے کہ اسرائیل کا تحفظ سعودی عرب کے بغیر ممکن نہیں ہے۔
امریکی صدر نے فلوریڈا میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ سعودی عرب ہمارا ایک اہم اتحادی ہے اور اگر ہم کچھ خاص اصولوں کے مطابق چلیں گے تو ہمیں تمام اتحادیوں کو خدا حافظ کہنا پڑے گا۔
خیال رہے کہ امریکی صدر نے ایسے حال میں سعودی ولیعہد کی تعریف کے پل باندھے ہیں اور انہیں ہر جرم سے بری الذمہ قرار دیا ہے جبکہ خود امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے اعتراف کیا ہے کہ جمال خاشقچی کے قتل میں بن سلمان نے براہ راست کردار نبھایا ہے اور پھر پوری دنیا دیکھ رہی ہے کہ سعودی عرب نے یمن کے نہتے عوام کے ساتھ کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد؍خ؍۱۰۰۰۳

  • facebook
  • googleplus
  • twitter
  • linkedin
لینک خبر : https://kheybar.net/?p=15371

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے