صہیونی فوج کے ہاتھوں زخمی فلسطینی صحافی دم توڑ گئے




گزشتہ جمعہ کو غزہ کی پٹی پر احتجاجی مظاہروں کی کوریج کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ہوئے زخمی فلسطینی صحافی احمد ابو حسین دم توڑ گئے۔



خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، صہیونی فوج نے گزشتہ جمعہ کو اس وقت صحافی ‘احمد ابو حسین’ کو گولی مار کر زخمی کیا جب وہ غزہ پٹی کے مشرقی علاقے میں احتجاجی مظاہروں کی کوریج کر رہے تھے۔
فلسطینی صحافی کو زخمی ہونے کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے کل بدھ کو دم توڑ گئے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی صہیونی فوج کے ہاتھوں واپسی مارچ کی ریلیوں کی کوریج کرتے ہوئے صحافی یاسر مرتجیٰ شہید ہو چکے ہیں۔
منبع: palinfo.com

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد/خ/ب/۲۰۳/ ۱۰۰۰۳