دنیا اسرائیل مردہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی




آج دنیا بھر کے مسلمان عالمی یوم القدس کی ریلیوں میں شرکت کر کے اسرائیل اور امریکہ سے نفرت و بیزاری کا اعلان کر رہے ہیں۔



خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ: اسلامی جمہوریہ ایران سمیت دنیا بھر میں اسرائیل مردہ باد کی آوازیں گونج رہی ہیں۔ دنیا بھر کے مسلمان اور حریت پسند انسان فلسطین کے تئیں اپنی اظہار ہمدردی اور محبت کے تحت سڑکوں پر نکل کر امریکہ مردہ باد, اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگا کا عالمی صہیونیت کی نابودی کی تمنا کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ رہبرکبیر انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی(رح) کے حکم کے مطابق عالمی یوم القدس ہر سال مظلوموں کی حمایت کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے اور دنیا کا ہر ذی شعور ظلم کو انسانی تقاضوں کی توہین سمجھتا ہے۔

یوم القدس کے حوالے سے دنیا کے بیشتر ممالک میں آج ریلیاں، جلسے اور جلوس نکالے جارہے ہیں جن میں بڑی تعداد میں شریک لوگ القدس کے جھنڈے اٹھائے ہوئے ہیں جن پر اقوام عالم سے اس غیر قانونی قبضے اور اس پر امریکی ڈونلڈ ٹرمپ کی کھلی جارحیت کے خلاف نعرے درج ہیں۔

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں یوم القدس کے حوالے سے مختلف تقریبات منعقد ہوئی جن میں بڑی تعداد میں سماجی تنظیموں نے اسرائیل کے وحشیانہ مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اس غیر قانونی قبضے کے خلاف آواز بلند کی-

اسی طرح مشرق وسطی کے بیشتر ممالک میں یوم القدس کی تقریبات منعقد کی جارہی ہیں، شام، عراق، بحرین اور لبنان کے ساتھ یمن میں بھی بڑی تعداد میں شہری یوم القدس مناکر فلسطین کے نہتے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی منارہے ہیں، بیشتر یورپی ممالک میں مختلف اوقات میں ریلیاں نکالی جائیں گی اسی طرح امریکا کینیڈا میں بھی مقامی سطح پر عالمی یوم القدس منایا جائے گا-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد/خ/ب/۲۰۳/ ۱۰۰۰۳