فرانس میں قدس کے غاصب صہیونی وزیر اعظم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ




فرانس کے عوام نے قدس کے غاصب صہیونی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کر کے اسے ایک جنگی مجرم اور فرانسیسی صدر ایمینوئل میکخواں کو فلسطین پر ظلم ڈھانے میں نیتن یاہو کا ساتھی قرار دیا۔



خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ: فرانس کے کئی شہروں میں نیتن یاہو کے خلاف کیے گئے احتجاجی مظاہروں میں ’’نیتن یاہو جنگی مجرم‘‘، اسرائیل ظالم اور ستمگر میکخواں ظلم میں شریک‘‘ وغیرہ جیسے نعرے لگا کر فلسطین میں اسرائیل مظالم کی سخت مذمت کی گئی۔
فرانس کے عوام نے صہیونی وزیر اعظم کے خلاف نکالی جانے والی ریلیوں میں بھر پور طریقے سے شرکت کر کے فلسطین کے تئیں اپنی ہمدردی کا اظہار کیا اور فلسطین پر جاری ظلم و تشدد کو بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد/خ/ب/۲۰۳/ ۱۰۰۰۳