اسرائیلی فوج نے ۱۳ فلسطینیوں کو مسجد الاقصیٰ سے بے دخل کر دیا




اسرائیلی فوج نے بیت المقدس کے ساکن ۱۳ فلسطینیوں پر مسجد الاقصیٰ میں داخلے پر پابندی عائد کر دی۔



خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے ۱۳ فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ سے بے دخل کر دیا۔ فلسطینیوں کی بے دخلی یہودیوں کے مذہبی تہوار ’عید العرش‘ کے ایام میں عمل میں لائی گئی ہے۔

مسجد اقصیٰ سے بے دخل کیے گئے شہریوں میں القدس میں ’فتح‘ کے سیکرٹری شادی مطور، فلسطینی محکمہ اوقاف کے چار ارکان راید الزغیر، محمد الدباغ، حسام سدر، مھدی العباسی، محمود اللطیف، ایہاب زگیر، حمزہ زغیر، رامی فاخوری، جمیل العباسی، جہاد قوس، محمود المونس اور ثائر ابو صبیح شامل ہیں۔

ان فلسطینیوں پر ۳۰ دن تک قبلہ اول میں داخلے پر پابندی عاید کردی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد/خ/۱۰۰۰۳