حزب اللہ صہیونیوں کی رگ حیات سے بھی زیادہ ان کے قریب ہے!




حزب اللہ نے صہیونی فوجیوں کی انتہائی قریب سے لی گئی تصویریں شائع کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ صہیونیوں کی رگ حیات سے زیادہ ان سے قریب ہیں۔



خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، حزب اللہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر صہیونی فوجیوں کی قریب سے لی گئی تصویروں کو شائع کیا گیا ہے جن پر تبصرہ کرتے ہوئے صارفین نے لکھا ہے کہ حزب اللہ صہیونیوں کی رگ حیات سے بھی زیادہ ان کے قریب ہے۔

حزب اللہ کی جانب سے شائع کی گئی تصویروں میں صہیونی فوجیوں، ٹینکوں اور گاڑیوں کی تصویریں شامل ہیں جو لبنانی سرحد پر جاری اسرائیلی فوج کی فوجی کاروائی کے دوران لی گئی ہیں۔

دوسری جانب اسرائیل ریڈیو نے بھی صہیونی وزیر اعظم نیتن یاہو کی زبانی نقل کرتے ہوئے رپورٹ دی ہے کہ حزب اللہ کے پاس ایسے میزائل ہیں جن کے ذریعے وہ اس کمرے کو بھی حملے کا نشانہ بنا سکتی ہے جس سے میں اس وقت بات کر رہا ہوں۔

سابق صہیونی ماہر انٹیلی جنس نے بھی کہا ہے کہ حزب اللہ بہت ہی عظیم طاقت اور قدرت کی حامل ہے۔

درج ذیل تصاویر صہیونی فوجیوں کی تصویریں ہیں جو حزب اللہ نے اپنے خفیہ کیمروں سے اسرائیل کے اندر سے حاصل کی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد/خ/۱۰۰۰۳