نیتن یاہو کی سعودی عرب کے ساتھ خفیہ تعلقات آشکار کرنے کی کوششیں تیز




صہیونی ریاست کے وزیر اعظم نیتن یاہو اس تلاش میں ہیں کہ مقبوضہ فلسطین میں آئندہ پارلیمانی انتخابات سے قبل سعودی عرب کے ساتھ موجود اپنے خفیہ تعلقات کا پردہ چاک کر دیں۔



خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، صہیونی ٹی وی چینل نے رپورٹ دی ہے کہ وزیر اعظم نیتن یاہو کا منصوبہ ہے کہ وہ سعودی عرب کے ساتھ پائے جانے والے اپنے خفیہ تعلقات کو آئندہ انتخابات سے قبل آشکار کر دیں۔

اس رپورٹ کے مطابق، اسرائیل کی خفیہ ایجنسی کے سربراہ “یوسی کوہین” اور کچھ امریکی عہدیدار اس مقصد میں نیتن یاہو کا تعاون کر رہے ہیں۔

ایک صہیونی ذرائع نے یہ بھی کہا ہے کہ تل ابیب نے پچھلے ہفتے ان عرب ممالک کے ساتھ ٹیلیفونی گفتگو کی ہے جو ایران کے ساتھ مشترکہ مفادات رکھتے ہیں۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چند روز قبل سعودی عرب کو خاشقجی قتل کیس میں بے قصور قرار دیتے ہوئے کہا کہ علاقے میں ہمیں اسرائیل کے تحفظ کے لیے سعودی عرب کا تعاون درکار ہے اگر سعودی عرب ہمارا ساتھ چھوڑ دے تو اسرائیل کا تحفظ خطرے میں پڑ جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد/خ/۱۰۰۰۳