اسلامی ملتوں کا اتحاد ہی صہیونی ریاست کی نابودی کا سبب بن سکتا ہے: آیت اللہ علوی گرگانی




اہل تشیع کے مرجع تقلید نے کہا ہے کہ فلسطین کے مظلوم عوام ظلم کے تلے پس رہے ہیں ان کے حقوق کو پامال کیا جا رہا ہے لیکن اگر تمام اسلامی ملتیں اکٹھی ہو جائیں تو اس ظالم صہیونی ریاست کو نابود کیا جا سکتا ہے۔



خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، آیت اللہ العظمیٰ علوی گرگانی نے آج بین الاقوامی یوتھ یونین کی جنرل کمیٹی سے گفتگو کے دوران امام جعفر صادق علیہ السلام کی ایک حدیث سے استناد کرتے ہوئے کہا: دنیا میں کوئی انسان ایسا نہیں ہے جو ظلم کو دیکھے اور خاموش رہے خدا اس کو عزت اور سربلندی عطا کرتا ہے جو مظلوم کی آواز کو سنتا اور اس کی مدد کے لیے آگے بڑھتا ہے۔ ملت ایران نے ہمیشہ فلسطین کے مظلوموں کی حمایت کی ہے اور کرتی رہے گی۔

اہل تشیع کے مرجع تقلید نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ دنیا میں ہر انسان ظلم کو قبیح اور برا مانتا ہے کہا: آج فلسطین کے مظلوم عوام ظلم سہہ رہے ہیں لیکن ظالم در حقیقت ان پر ظلم نہیں کر رہے بلکہ خود اپنے اوپر ظلم کر رہے ہیں اس لیے کہ ظالموں کے لیے خداوند عالم کا بہت ہی دردناک عذاب ہے۔

انہوں نے مسلمان امتوں کے اتحاد کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر پوری دنیا کی تمام اسلامی ملتیں اکٹھی ہو جائیں تو اسرائیل کچھ نہیں بگاڑ سکے گا اور ان کا اتحاد اس ظالم و ستمگر صہیونی ریاست کی نابودی کا باعث بنے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران امام خمینی (رہ) اور ان کے بعد آیت اللہ خامنہ ای کی رہبری میں ہمیشہ سے ملت فلسطین کی حمایت کرتا آیا ہے اور اس کے بعد بھی کرتا رہے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد؍خ؍۱۰۰۰۳