رام اللہ میں فائرنگ، ۱۱ یہودی زخمی




اسرائیل کے عبرانی ٹی وی چینل ۱۴ نے زخمیوں کی تعداد ۱۱ بتائی ہے اور کہا ہے کہ ان میں سے بعض کی حالت خطرے میں ہے۔



خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں عوفرانامی یہودی کالونی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کم سے کم ۹ یہودی آبادکار زخمی ہوگئے۔

اسرائیل کے عبرانی ٹی وی چینل ۱۴ نے زخمیوں کی تعداد ۱۱ بتائی ہے اور کہا ہے کہ ان میں سے بعض کی حالت خطرے میں ہے۔

اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کاروں نے یہودی آباد کاروں کی ایک گاڑی پر فائرنگ کی اور اس کے بعد وہ بحفاظت فرار ہوگئے۔ جائے وقوعہ کے قریب نصب ایک کیمرے کی ریکارڈنگ سے دکھائی دیتا ہے کہ حملہ آوروں سے تھوڑے فاصلے پر اسرائیلی فوجی بھی موجود تھے مگر ان کی کارروائی سے قبل ہی حملہ آور فرار ہوگئے۔

عبرانی نیوز ویب سائیٹ “۰۴۰۴” کے مطابق فلسطینی مزاحمت کاروں نے حملے کے لیے ٹیکسی کرائے پر لی تھی۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی گاڑی پر سوار مسافروں میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد؍خ؍۱۰۰۰۳