حزب اللہ کے پاس ایک لاکھ ۴۰ ہزار میزائل ہیں/ اسرائیلی وزیر پر موت کا خوف طاری




اسرائیلی وزیر تعلیم نے حزب اللہ کے میزائلوں سے خوفزدہ ہو کر کہا ہے کہ حزب اللہ کے پاس ایک لاکھ ۴۰ ہزار میزائل ہیں جو اسرائیل کی سلامتی کےلیے بہت بڑا خطرہ ہیں۔



خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، صہیونی ریاست کے وزیر تعلیم نے حزب اللہ کے مقابلے میں اپنی عاجزی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ کے پاس ایک لاکھ ۴۰ ہزار میزائل ہیں جو اسرائیل کی سلامتی کے لیے بہت بڑا خطرہ ہیں۔

نفتالی بینیٹ نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ لبنان کی سرحد پر حزب اللہ کی سرنگوں کے خلاف جاری آپریشن کافی پیچیدہ ہے جس کی تکمیل میں‌ کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔
عبرانی ریڈیو کے مطابق “جیوش ہوم” کے چیئرمین اور وزیر تعلیم نفتالی بینیٹ کا کہنا تھا کہ حزب اللہ نے سرنگوں کو جنگ کے ایک حربے کے طور پر اختیار کیا ہے اور وہ سرنگوں کے ذریعے اپنے جنگجوئوں کی بڑی تعداد اسرائیل داخل کرنا چاہتی تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ختم شد/خ/۱۰۰۰۳