عمان نے اپنی فضائی حدود اسرائیلی پروازوں کے لیے کھول دیں




صہیونی وزیر اعظم نے اپنی پروازوں کے لیے عمان کی فضائی حدود کھول دئے جانے کی خبر دی ہے۔



خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق اسرائیل ٹائمز نے خبر دی ہے کہ صہیونی ریاست کے وزیر اعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ عمان کے بادشاہ سلطان قابوس کے ساتھ ہوئی ملاقات میں انہوں نے اس بات پر رضامندی کا اظہار کرتے ہوئے وعدہ دیا کہ وہ اپنی فضائی حدود کو اسرائیلی پروازوں کے لیے کھول دیں گے تاہم اسرائیل بہت جلد عمان کی فضائی حدود کو اپنی پروازوں کے لیے استعمال میں لائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد؍خ؍۱۰۰۰۳