لبنان کی سرحد پر حزب اللہ کی تیسری سرنگ کے انکشاف کا اسرائیلی دعویٰ+تصاویر




صہیونی فوج نے لبنان سے منسلک اپنی سرحد پر جاری فوجی آپریشن کے دوران یہ دعویٰ کیا ہے کہ اس نے حزب اللہ کی تیسری سرحد کا بھی پتہ لگا لیا ہے۔



خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، ٹائمز آف اسرائیل نے خبر دی ہے کہ صہیونی فوج نے لبنانی سرحد پر جاری آپریشن کے دوران حزب اللہ کی ایک اور سرنگ کا انکشاف کر لیا ہے۔
صہیونیوں کے مطابق یہ تیسری سرنگ ہے جو لبنانی سرحد پر جاری فوجی کاروائی کے دوران دریافت کی گئی ہے۔
اسرائیلی فوج کے اعلان کے مطابق اس سرنگ میں دھماکہ خیز مواد بھر ہوا ہے جو کسی وقت بھی پھٹ سکتا ہے۔
خیال رہے کہ صہیونی فوج گزشتہ کئی دنوں سے لبنانی سرحد پر فوج آپریشن کے ذریعے حزب اللہ کی سرنگوں کا انکشاف کر کے انہیں نابود کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ حزب اللہ ان سرنگوں کے ذریعے اسرائیل کے اندر داخل ہو کر دھشتگردانہ کاروائیاں کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد/خ/۱۰۰۰۳