بن سلمان کنٹرول سے باہر ہو چکے ہیں: امریکی سینیٹر




“باب کورکر” نے ایک پریس کانفرنس کے دوران خبردار کیا ہے کہ سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کنٹرول سے باہر ہو چکے ہیں



خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ: امریکی سینیٹ کی خارجہ کمیٹی کے چیئرمین “باب کورکر” نے ایک پریس کانفرنس کے دوران خبردار کیا ہے کہ سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کنٹرول سے باہر ہو چکے ہیں اور یہ بات جمال خاشقجی کے قتل کیس کی وجہ سے نہیں کہہ رہا ہوں بلکہ دوسرے مسائل جیسے قطر کا محاصرہ اور لبنانی وزیر اعظم کی زبردستی نظر بندی بھی اس بات کا ثبوت فراہم کرتی ہے۔

امریکی سینیٹر “برنی سنڈرز” نے بھی اس پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ امریکی عوام بن سلمان کی تئیں ڈونلڈ ٹرمپ کے جذبات قبول نہیں کر سکتے۔

ڈیموکریٹک سینیٹر باب مننڈر نے بھی سعودی عرب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تم صرف اس بنا پر کہ ہمارے اتحادی ہو دنیا میں جرائم نہیں پھیلا سکتے۔ ہمیں سعودی ولی عہد کی کہیں زیادہ مذمت کرنا چاہیے چونکہ وہ ان کے جرائم کی فہرست بہت طولانی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد/خ/۱۰۰۰۳