جنوبی شام میں داعشی ٹھکانوں سے اسرائیلی اسلحہ برۤآمد




جنوبی شام کے علاقے درعا سے وافر مقدار میں اسرائیلی اسلحہ برآمد ہوا ہے جس میں انٹی بندوق راکٹ، راکٹ لانچر بیس اور میزائل بھی شامل ہیں۔



خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، شام کے ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ جنوبی شام کے علاقے درعا میں بھاری مقدار میں اسرائیلی ساخت کا اسلحہ برآمد ہوا ہے۔
شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق درعا کے علاقے میں فوجی آپریشن کے دوران اسلحے کے دو ایسے انبار کا انکشاف کیا گیا ہے جن میں وافر مقدار میں اسلحہ اور دوائیں موجود ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق، دریافت شدہ اسلحہ میں اسرائیلی ساخت کے “لاو” اور “مالوٹکا” نامی راکٹ اور میزائل بھی موجود ہیں۔
علاوہ از ایں، دریافت شدہ اسلحہ کے انباروں میں دھماکہ خیز مواد بھی پایا گیا ہے جس کے ذریعے دستی بم بنائے جاتے رہے ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی متعدد بار شام میں داعش کے قبضے سے آزاد شدہ علاقوں سے امریکی اور اسرائیلی ساخت کا اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد/خ/۱۰۰۰۳