صہیونی ریاست کی کھلی جارحیت، ۲۴ گھنٹوں میں ایک لڑکی سمیت ۳ فلسطینی شہید




۲۴ گھنٹوں کے دوران غاصب صہیونی ریاست کے فوجیوں نے بیت المقدس میں کھلی جارحیت کا ارتکاب کرتے ہوئے ایک فلسطینی لڑکی سمیت تین افراد کو شہید کر دیا ہے۔



خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، اس فلسطینی لڑکی کی شہادت کے ساتھ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران غاصب صہیونی فوجیوں کی جارحیت میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد تین ہو گئی ہے۔
اس فلسطینی لڑکی نے فلسطینیوں پر صہیونی فوجیوں کی جارحیت سے تنگ آ کر بدھ کی رات دو صہیونی پولیس اہلکاروں کو زخمی کر دیا تھا جنھیں پھر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
صیہونی فوجیوں نے بدھ سے جمعرات کے دوران دو اور فلسطینوں کو شہید کر دیا جس کی بنا پر چوبیس گھنٹے کے دوران صیہونی فوجیوں کی جارحیت میں تین فلسطینی شہید ہوئے ہیں جن میں ایک لڑکی شامل ہے۔
اس سے قبل دو دسمبر کو ایک فلسطینی نے رام اللہ کے قریب واقع عوفرا کے قریب غاصب صیہونیوں کی ایک گاڑی کو فائرنگ کا نشانہ بنا کر گیارہ صیہونیوں کو زخمی کر دیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد؍خ؍۱۰۰۰۳