اسرائیل میں بھی سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف پیلے جیکٹوں کے احتجاجی مظاہرے شروع+ تصاویر




گزشتہ روز جمعہ کو تل ابیب میں سینکڑوں اسرائیلیوں نے پیلے جیکٹ پہن کر اسرائیل کے سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔



خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، صہیونی ریاست کے دار الحکومت تل ابیب میں سینکڑوں اسرائیلیوں نے سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کر کے ملک میں پائی جانے والی مہنگائی اور حکومت کے مالی گھوٹالوں کے خلاف صدائے احتجاج بلند کیا۔
رپورٹ کے مطابق احتجاجی مظاہرہ کرنے والوں کی اکثریت اسرائیل کے فقیر طبقے سے تعلق رکھنے والے عوام تھے جنہوں نے فرانس میں جاری احتجاجی مظاہروں کے طرز پر پیلے جیکٹ پہن رکھے تھے۔ مظاہرین نے نیتن یاہو کے کارٹون ہاتھ میں اٹھا رکھے تھے اور ان کے خلاف نعرہ بازی کر رہے تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد/خ/۱۰۰۰۳